منگل 16 اپریل 2024

گلوکارہ صنم ماروی نے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

گلوکارہ صنم ماروی نےسابق شوہر حامد علی بہلول اور ان کےساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

 صنم ماروی نے لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر حامد علی بہلول، ان کے بھائی اور دیگرساتھیوں کو نامزد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گلوکارہ کی طرف سے دائر مقدمے میں الزام لگایا گیاہے کہ حامد علی بہلول اور ان کے ساتھیوں نے ان پر تشدد کیا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی۔

Facebook Comments