بدہ 24 اپریل 2024

آسٹرین وزیراعظم نے کورونا سے پریشان تاجروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

ویانا(دھرتی نیوز)آسٹریا کے وزیراعظم سبسٹین کرز نے کہا ہے کہ صارفین کو خریداری کے لیے بغیر کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے دوکانوں شاپنگ کر سکتے ہیں، مئی کے وسط میں آسٹریا بھر میں کیٹرنگ اور سیاحت کو کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اس بات کا فیصلہ اس وقت کے حالات پر منحصر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریا بھر میں مئی کے وسط سے تجارت ، ریسٹورنٹ ، ثقافت اور سیاحت کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیے ، ہمیں معمول کی سمت ایک اور قدم کی ضرورت ہے۔سبسٹین کرز کے مطابق تجارتی مراکز کھولنے کے منصوبے کی تفصیلات اس ہفتے کے آخر میں دستیاب ہونگی۔وزیراعظم نے مختصر مدت کے کام کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب تجارتی مراکز اور دکانیں کھل جاتی ہیں تو قلیل وقتی مدت کام کرنا کے مسائل کوبھی آہستہ آہستہ کم کیا جاسکتا ہے۔آسٹرین وزیراعظم کے اس اعلان سے تجارتی ادارے بہت خوش ہے۔ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مطابق دکانیں کورونا پھیلانے کے مقامات نہیں ہیں اگر خریداری حفاظتی تدابیر کے ساتھ کی جائے تو ہم بہت محفوظ ہیں۔

Facebook Comments