جمعرات 28 مارچ 2024

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس نے کتنے افراد کو نگل لیا ؟پریشان کن تفصیلات آ گئیں

پشاور(دھرتی نیوز)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی نئی صورتحال سامنے آئی ہے ،جس کے مطابق صوبے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد دو ہزار نو سو نوے ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار242 افراد متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ نو ہزار 704 ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 847مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعدادبانوے ہزار چھ سو ستاسی ہو گئی ہے ۔ پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے ، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار پانچ سو ساٹھ ہو گئی ہے، صوبے میں اب تک کل پندرہ لاکھ اکیس ہزار نو سو اڑتالیس ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبے میں ایکٹیوکیسز کی تعداد چودہ ہزار ستائیس ہوگئی ہے۔

Facebook Comments