جمعرات 25 اپریل 2024

بین الاقوامی ٹرپ: سعودی ایئرلائن کا ایک اور اہم ٹوئٹ

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی ایئرلائن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخصوص ٹوئٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق السعودیہ کی طرف سے یکے بعد دیگرے مخصوص ٹوئٹس سے مقامی اور غیرملکیوں کو گمان ہونے لگا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں جلد بحال ہونے جارہی ہیں۔

سعودی عریبین ایئرلائنز نے گذشتہ دنوں ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘کیا آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے’ جس کے بعد ایک اور ٹوئٹ کیا گیا کہ ‘اپنی منزل شیئر کریں’ اور اب السعودیہ کے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا گیا ہے کہ ‘اپنے آخری بین الاقوامی ٹرپ کی تصاویر شیئر کریں’۔ جبکہ ادھر شہری پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے منظر ہیں۔

السعودیہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل خالد طاش نے واضح کیا ہے کہ ایئرلائن نے 17 مئی 2021 سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی تیاری مکمل کیے ہوئے ہے، محکمہ شہری ہوابازی نے یہ تاریخ پہلے سے ہی طے کررکھی ہے۔

سعودی عرب: کیا بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے پہلے بحال ہورہی ہیں؟ اہم خبر

خیال رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی تاریخ 17مئی مقرر ہے۔

Facebook Comments