ھفتہ 20 اپریل 2024

بھارت میں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کنگنا نے سزا تجویز کردی

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

کنگنا رناوت اب اداکاری کی بجائے متنازع بیانات کے باعث زیادہ تر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور آئے روز کسی نا کسی تنازع کا شکار بن جاتی ہیں۔

اب اداکارہ نے بھارت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ ہمیں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سخت قوانین بنانا چاہیئیں، یہ سچ یہ ہے کہ اندرا گاندھی الیکشن ہار گئیں تھیں اور بعد میں انہیں اس مسئلے کو اٹھانے پر مار دیا گیا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں بحران کے پیش نظر تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو جیل یا کم از کم جرمانہ عائد کرنا چاہیے۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خود مزید 2 بہن بھائی ہیں۔

Facebook Comments