منگل 23 اپریل 2024

ہر قسم کی کمزوری اور تھکان ختم کرنے والا مزیدار ڈرنک

تخم ملنگا ایک مشہور اور گرمیوں میں کثرت سے استعمال ہونے والے بیج ہے۔ جس کی افادیت بہت زیادہ ہے اور اس کے استعمال سے بہت سارے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ تخم ملنگا کا استعمال عام طور پر مشروبات میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے مشروبات میں مٹھاس در آتی ہے اور ا س کے ساتھ گرمیوں میں فوری طور پر اس سے ٹھنڈک بھی حاصل ہوتی ہے ۔ اس کو وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ جسم میں طاقت پیدا کرنے کے لئے اس کا استعمال بہت ہی فائدہ مند ہے تخم ملنگا اس کو بلنگا بھی کہتے ہیں اس کا استعمال عموما مشروبات میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں موجود گرمائش کا خاتمہ ہوتا ہے ۔اس کے استعمال سے معدہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ تخم بلنگا تلسی پودے کی ہی ایک قسم ہے لیکن اس کے پتوں میں تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہے عموما اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے ۔ اس میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تیزابیت بھی ختم کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے،نیند کو بہتر بناتا ہے، مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔

شوگر کے مریض اور عام افراد جو وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے، جس پر عمل کر کے آپ صرف 7 دن میں اپنی چربی پگھلا سکتے ہیں۔ یہ نسخہ لیموں سے بنایا گیا ہے جو کہ چربی پگھلانے کے لئے انتہائی شاندار پھل ہے اور اس کے استعمال سے میٹابولزم تیز ہونے کے ساتھ وزن کم ہوتا ہے۔شربت بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء چاہئے ہوتے ہیں ڈیڑھ گلاس دودھ ایک چمچ تخم ملنگ ایک چمچ شہد ایک چمچ جام شیریں ان تمام اشیاء کو اچھی طرح مکس کر لیں اور دن کے کسی وقت بھی اس کا استعمال کریں آپ اپنے جسم میں پیدا ہونے والی طاقت کو خود محسوس کریں گے۔یہ مشروب تیارکرنے سے دو گھنٹے پہلے تخم ملنگا کو پانی میں بھگوکر رکھ دیں تا کہ وہ کھل جائے اور اس کی تاثیر باہر آ سکے ۔ باہر کھانا کھانے کا رواج عام ہو چکا ہے۔ہر خاص وعام بازار کے کھانوں کا شوقین نظر آتا ہے۔جگہ جگہ فوڈ اسٹریٹ قائم ہو چکی ہیں۔جن میں طرح طرح کے کھانے دستیاب ہوتے ہیں۔

ہر ویک اینڈ پر باہر جاکر کھانا کھانا سب سے مقبول تفریح بن چکی ہے۔باہر کے کھانے دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے لیکن یہ کس طرح تیار ہوتے ہیں اکثر لوگ اس سے نا واقف ہیں۔جب ہم اپنا کھانا خود تیار کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اس میں استعمال ہونے والی ہر چیز صاف ستھری اورخالص ہو۔اس کی تیاری میں کوئی مضر صحت چیز شامل نہ ہو۔جب ہم یہی چیز باہر کھاتے ہیں تو وہ اچھی تو بہت لگتی ہے لیکن اس کے صاف ستھراہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔فوڈ اسٹریٹ اور ریستورانوں میں تیار شدہ یہ کھانے صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہیں۔جو انسانی جسم کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Facebook Comments