جمعہ 19 اپریل 2024

روزے کی حالت میں حجامہ کر وا نا کیسا ہے؟

روزے کی حالت میں حجامہ کر وانا کیسا ہے؟ اکثر آپ نے دیکھا ہو گا لوگ رمضان المبارک میں کئی طرح کے کا موں کو روزے کی حالت میں نا جا ئز یا روزہ ٹوٹنے کا فتویٰ دے دیتے ہیں روزے کی حالت میں حجامہ کر وانا کیسا ہے؟ اور کیا حجامہ کرنے سے روزے پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟ روزے کی حالت میں حجامہ کر وانے سے روزہ پر کو ئی اثر نہیں پڑتا البتہ اگر روزے کی حالت میں حجامہ کر وانے کی صورت میں اتنی کمزوری لا حق ہونے کا اند یشہ ہو جس کی بنا پر آدمی روزہ توڑنے کی طرف ما ئل ہو جا ئے تو یہ عمل مکروہ ہو گا۔

اس مسئلہ میں بھی علماء کا اختلاف ہے،کچھ علماء کے ہاں روزہ کی حالت میں خودبخود خون نکلنے سے تو روزہ نہیں ٹوٹتا مگر جان بوجھ کر زیادہ خون نکلوانے سے روزہ ٹوٹ جائے گاجیسے کسی مریض کو خون دینے یا حجامہ لگوانے سے،جب کہ صحابہ کرام، سلف صالحین اور ہمارے برصغیر کے کئی علماء کے ہاں خودبخود خون نکلنے یا نکلوانے سے روزے کی حالت پر کوئی اثر نہیں ہوتااور ہمارے علم کے مطابق بھی دوسرا موقف راجح اور درست ہے کہ روزے کی حالت میں جسم سے خون خودبخود نکلنے سے یا جان بوجھ کر نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، پھر چاہے وہ خون تھوڑی مقدار میں نکلے یا نکلوائیں یا زیادہ مقدار میں۔

Facebook Comments