بدہ 24 اپریل 2024

آئی پی ایل ، چنائی سپر کنگز نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دیدی

ممبئی (دھرتی نیوز)انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے پندرہویں میچ میں چنائی سپر کنگز نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو 18رنز سے شکست دے دی ۔

 کلکتہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر چنائی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، چنائی کی ٹیم نے شاندار اوپننگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 12.2اوورز میں 115رنز بنا ڈالے جہاں رتوراج گیکوڈ 42 گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ساتھی اوپنر فاف ڈوپلیسز 60 گیندوں پر چار چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 95رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ معین علی نے 25، کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 17 رنز بنائے ۔

ایوان کا تقدس سب پر لازم ، اپوزیشن سن لے اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں:سردار عثمان بزدار
221رنز کے ہدف کے تعاقب میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی پوری ٹیم 19.1اوورز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ کلکتہ کی جانب سے آغاز انتہائی مایوس کن رہا ، پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر اوپنر شبمن گل بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ساتھی اوپنر نتیش رانا بھی 9رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کچ تھما بیٹھے ۔

ٹاپ آرڈر راہول تریپاٹھی 8، کپتان ایون مورگن 7، مڈل آرڈر سنیل نارائن 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔اس طرح 31کے مجموعی اسکور پر کلکتہ کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔

وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے آندرے رسل کیساتھ 39 گیندوں پر 81رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی اور اسکور کو 112 تک لے گئے جہاں آندرے رسل 54رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔

 دنیش کارتک 40رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ پیٹ کیومنز 34گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 66رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے آخری تین کھلاڑی بغیر کوئی اسکور بنائے آؤٹ ہوئے ، کلکتہ کی ٹیم کے 8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔

چنائی کی جانب سے دیپک چہار نے چار، لونگی نگیڈی نے تین اور سیم کیورن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

ناقابل شکست 95رنز کی اننگز کھیلنے پر فاف ڈوپلیسز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Facebook Comments