جمعرات 28 مارچ 2024

معروف کامیڈین کا شادی والے دن دو پسلیاں چٹخی ہونے کا انکشاف لیکن ملنے والوں کو دور رکھنے کیلئے کیا کیا؟ خود ہی بتادیا

کراچی (دھرتی نیوز) میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے اپنی شادی سے متعلق کہانی مداحوں کیساتھ شیئرکردی اور بتایا کہ شادی سے 10 دن پہلے میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا اور شادی والے دن میری دو پسلیاں چٹخی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے میں شادی کی تصاویر میں بھی اکڑا ہوا سا محسوس ہورہا ہوں۔

شفاعت علی حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اور انہوں نے ایکسیڈنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے کچھ دن پہلے میں ایک شوٹ کے دوران گر گیا تھا جس کی وجہ سے میری دو پسلیاں کریک ہوگئی تھیں۔

شفاعت علی کا کہنا تھاکہ مجھے شادی کے کپڑوں کے نیچے ویسٹ پہننا پڑی تھی اور پوری شادی پر بھائی میرے ساتھ ساتھ رہے کہ کوئی میرے قریب آکر مجھ سے نہ ملے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabica Faryal (@rebecca_faryal)

انہوں نے مزید بتایا کہ ولیمے والے دن میں نے بھائیوں کی ڈیوٹی لگائی ہوئی تھی کہ وہ مہمانوں کو مجھ سے کھڑے ہوکر ملنے کے بجائے بیٹھ کر ہی ملنے کا کہیں۔

Facebook Comments