جمعرات 25 اپریل 2024

وہ پہلا پاکستانی جس کو متحدہ عرب امارات نے اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا

ابوظہبی /پشاور (دھرتی نیوز ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کر دیا ہےجس کے بعد وہ اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

یو اے ای کا اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنے پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزہ جاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کا مشکورہوں، کوشش ہوگی کہ کھیلوں اور دیگر شعبہ جات میں کردار ادا کروں، خواہش ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی ٹیموں میں میچز کا انعقاد ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Javed Afridi (@jafridi10)

قبل ازیں حکومتِ پاکستان نے پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ صدارتی ایوارڈ ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

 صدر پاکستان عارف علوی نے یوم پاکستان 14 اگست 2019 کے موقع پرجاوید خان آفریدی کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔اس سلسلے میں جاوید آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں نے ملکی خدمت اور نوجوانوں کی پر جوش مگر بردبار رہنمائی کا بیڑہ اُٹھاتے وقت یہ عہد کیا تھا کہ کسی اعزاز، عہدے اور معاوضے سے بالا تر ہو کر قوم و ملک کی خدمت کروں گا‘۔

Facebook Comments