جمعرات 25 اپریل 2024

بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

کولمبو(دھرتیی نیوز)بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر چاروکٹوں کے نقصان پر 474 رنز بنالیے ہیں۔

بنگلہ دیش کے بلے باز ٹیسٹ میچ کے پہلے دو دن سری لنکا کے باؤلرز پر حاوی رہے اور ان کے ہر منصوبے کا ناکام بنایا۔کھیل کے پہلے روز بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی جب سیف حسن فرنینڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے مگر اس کے بعد آنے والے تمام بلے بازوں نے کامیابی کے ساتھ سری لنکن باؤلرز کا مقابلہ کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین 163، مومن الحق 127، تمیم اقبال 90رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس وقت مشفیق الرحیم 43اورلٹن داس 25 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

 سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے دو جبکہ کمارا اور ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا میں موجود ہے۔

Facebook Comments