جمعہ 29 مارچ 2024

سعودی ریسٹورنٹس میں روبوٹس نے ویٹرز کی جگہ سنبھال لی

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں ریسٹورنٹ مالک نے کرونا وبا کے خطرے کو کم کرنے کےلیے روبوٹس کو ویٹر بنا دیا۔

ریسٹورنٹ میں انسانوں کو کھانوں کی فراہمی کرتے تو سب نے دیکھا ہے لیکن خلیجی ریاست سعودی عرب کے شہر جازان میں ایک ریسٹورنٹ مالک نے روبوٹس سے ویٹر کی خدمات لینا شروع کردی ہیں۔

جازان کے سٹی سینٹر ریسٹورنٹ میں گاہکوں کو ایشیائی کھانوں کی ٹرے پہنچانے کے لئے 6 روبوٹ اسسٹنٹ کام کر رہے ہیں۔

ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ روبوٹس سے کام لینے کا مقصد انسانی رابطے کو کم کرکے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز کے آنے سے گاہکوں کا رش لگا رہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روبوٹ ویٹر کا سارا سسٹم سعودی خاتون انجینئر ریحام عمر نے تیار کیا ہے، جس کے لیے ریسٹورنٹ میں باقاعدہ سینسرز نصب کیے گئے ہیں۔

ان سینسرز کی مدد سے یہ روبوٹ ریسٹورنٹ میں حرکت کرتے ہیں اور وہاں موجود گاہکوں کو کھانا فراہم کرتے ہیں۔

خاتون انجینئر کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹس اپنے قریب کسی بھی شہ کو محسوس کرسکتے ہیں چنانچہ وہ چلتے چلتے رک جاتے ہیں یا اپنا راستہ بھی بدل سکتے ہیں۔

ریحام عمر کا کہنا تھا کہ روبوٹ ویٹرز خیال دوسرے ممالک کے تجربات کی روشنی میں تیار کیا گیا جسے سعودی حکومت کے تعاون سے روبہ عمل لایا گیا ہے۔

Facebook Comments