جمعہ 29 مارچ 2024

ملک کے مختلف حصوں میں بادل برسنے سے موسم ٹھنڈا ہو گیا

لاہور ( دھرتی نیوز) اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ، مری ، گلیات ، ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

موسم نے پھر انگڑائی لی اور اپریل کا مہینہ بھی ٹھنڈا ہو گیا ، گزشتہ روز ملک میں لاہور ، اسلام آباد ، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میرپور، صوابی اور دیگر علاقوں میں بادل برسے۔ صفدر آباد ، علی پور چٹھہ ، ننکانہ، شیخو پورہ اور گردونواح میں بادل برسنے سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ۔

اسلام آباد، مری، گلیات، ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ استور میں بالائی علاقوں میں پھر برف باری ہوئی۔

 دوسری جانب جہاں بارش برسنے سے لوگوں کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے وہیں بجلی کا نظام متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ، مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ طوفانی بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔

Facebook Comments