جمعہ 19 اپریل 2024

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ہسپتال میں آگ لگنے سے13 مریض ہلاک

ممبئی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹرکے شہر وسائیویرار کے ہسپتال میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 13 مریض ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ 4 منزلہ ہسپتال کی دوسری منزل پرا نتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رات تین بجے لگی لگی جہاں کورونا سے متاثرہ مریض زیر علاج تھے۔ حادثے کے وقت ھسپتال میں 90 مریض داخل ہوئے تھے، آگ لگنے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

المناک حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوگواران سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والے مریضوں کے ورثاءکو 2لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

Facebook Comments