جمعرات 25 اپریل 2024

ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا ، معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہوچکا ، فواد چودھری

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے ، قرارداد پیش ہو چکی ہے ،ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دیے گئے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکاہے ، نون لیگ یا پیپلزپارٹی اپنی قرارداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے ، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

Facebook Comments