منگل 23 اپریل 2024

امیر مقام کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر معمولی نوعیت کا ہے ، ہائیکورٹ نے کہا کہ ملزم کو گرفتاری سے دس روز قبل بتایا جائے ۔

امیر مقام کے وکیل نے کہاکہ ہائیکورٹ نے عدالت عظمی کا 2018 کا فیصلہ مد نظر رکھ کر یہ آبزرویشن دی، عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل بھی کر رکھا ہے ۔

اسد عمرکی زیر صدارت این سی او سی کااجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ اس نوعیت کے معاملے پر 2019 میں فیصلہ دے چکی ہے ، آپ ایسا کریں کہ 2018 کا عدالتی فیصلہ ریکارڈ پر لائیں ، ہائیکورٹ کے فیصلے کی قانونی حیثیت کا پھر جائزہ لیں گے ۔

نیب کی جانب سے کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہوا، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

Facebook Comments