بدہ 24 اپریل 2024

جہانگیر ترین سے صاحبزادہ محبوب سلطان ، امیر سلطان کی ملاقات، بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور ( دھرتی نیوز) جہانگیر ترین سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے ملاقات کی ، دونوں نے جہانگیر ترین کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

دھرتی نیوز  کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں ، ہماری تمام حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے ۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی میں ہونے والی سازش کا مل کر بھرپور مقابلہ کریں گے ۔

Facebook Comments