جمعرات 25 اپریل 2024

کوئٹہ، نجی ہوٹل میں دھماکے کی اہم پیش رفت

کوئٹہ(دھرتی نیوز) نجی ہوٹل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق خودکش بمبار کے اعضاءجائے وقوعہ سے تحویل میں لے کر فرانزک ٹیسٹ کیلئے لاہور منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 100 کلو گرام کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں 2005 ماڈل کی گولڈن کورولا گاڑی استعمال کی گئی۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز کوئٹہ میں نجی ہوٹل کی پارکنگ میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Facebook Comments