جمعہ 26 اپریل 2024

اپوزیشن کے احتجاج کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا اور سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔

 ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ایوان کو رولز کے مطابق چلنے دیں ، وقفہ سوالات کے بعد آپ کو موقع ملے گا۔

ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ارکان نے بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے احتجاج اور شور شرابہ کیا ۔

Facebook Comments