جمعرات 18 اپریل 2024

کامیاب لوگوں کے 3 اصول اگر امیر بننا ہے۔

کامیابی کوئی حادثہ نہیں ہوتی یہ آسمان سے نہیں گرتی ایک اچھی زندگی کبھی بھی قسمت سے یا اچانک نہیں ملتی اپنی زندگی کو خود اچھا بنانا پڑتا ہے ۔ کامیابی ایک پراسیس کا نام ہے ایک قانون ایک اصول اور ضابطے کا نام ہے ایک راستے پر چلنے کا نام ہے وہ راستہ جو بڑا ہی واضح ہے وہ راستہ جس پر چل کر صدیوں سے لوگ کامیاب ہورہے ہیں جس پر چل کر کوئی بھی کامیاب ہوسکتا ہے آپ بھی ہوسکتے ہیں ۔کامیاب لوگوں کی زندگیوں کے 3 اصول بتائے جارہے ہیں اگر آپ بھی ان اصولوں پر عمل کریں گے تو آپ کی آنے والی زندگی کامیابیوں اور خوشیوں سے بھر جائے گی ۔پہا اصول یہ ہے کہ : اس دنیا میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے جو اگر آپ حاصل کرنا چاہو سچے دل سے تو حاصل نہ کرسکو۔زندگی میں آپ کے پاس کیا ہے اور کیا ہوگا۔

یہ آپ پر منحصر ہے آپ زندگی میں کتنے کامیاب ہوں گے کتنے امیر بنیں گے کیا بن پائیں گے کیا کر پائیں گے یہ سب آپ پر منحصر ہے بہت سے لوگ اپنی زندگی میں بہت اچھی جاب بہت اچھی لائف بہت اچھی گاڑی کا خواب بھی نہیں دیکھ پاتے وہ کہتے ہیں کہ نہیں نہیں یہ چیزیں مجھے کیسے مل سکتی ہیں یہ ناممکن ہے میں تو اس قابل ہیں ہیں میں تو ایک ایوریج ہوں ۔ہمیشہ یاد رکھئے کہ آپ کی لمٹس وہی ہیں جو آپ کے برین نے آپ کے لئے سیٹ کر دی ہیں ورنہ آپ کی کوئی حدود نہیں زندگی میں اگر آپ کو آگے بڑھنے سے کوئی روک سکتا ہے تو وہ آپ خود ہیں آپ کا مائینڈ سیٹ ہے ورنہ تو اس دنیا میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے جو اگر آپ حاصل کرنا چاہتے ہو ں سچے دل سے تو حاصل نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس بات پر یقین نہیں ہے تو آپ کو یقین کرنا ہوگا۔

اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو یقین کرنا ہی پڑے گا ایک ناں ایک دن حاصل کر ہی لوں گا منزل ٹھوکریں ہی ہیں زہر تو نہیں جو کھا کر مر جاؤں گا ۔دوسرا اصول یہ ہے کہ اپنا راستہ خود چنو۔ تم نے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے اس بات کو ہمیشہ خود ہی طے کرنا لوگوں کی رائے کو لوگوں کے مشوروں کو کبھی بھی اپنے اوپر اثر انداز نہ ہونے دینا تمہارے لئے کیا اچھا ہے یہ تم سے بہتر کوئی نہیں جانتا بس تمہیں اپنی ذات پر اعتماد ہونا چاہئے جس طرح طوفان ایک مضبوط پتھر کو نہیں ہلا سکتا بالکل اسی طرح اگر آپ کو اپنی ذات پر اعتما د ہے تو آپ ہر طوفان سے ٹکرا سکتے ہیں ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں اس لئے اپنا راستہ خود چن لیں اور اپنے راستے پر فوکس کریں کسی دوسرے کے فیصلے کو کبھی بھی اپنا فیصلہ نہ سمجھنا ۔ تمہارے پیچھے آوازیں آئیں گی کہ تم سہی نہیں کر رہے۔

یہ راستہ بہت مشکل ہے تم اس پر نہیں چل پاؤ گے تم ناکام ہوجاؤ گے لیکن تم کسی کو بھی اتھارٹی نہ دینا کہ وہ تمہاری لائف کو کنٹرول کرے تم بس خود پر یقین رکھنا صرف اپنے اندر کی آواز سننا اور آگے بڑھتے رہنا ہمیشہ یاد رکھنا کہ تم زندگی میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک تم وہ کام نہ کرو جو تم دل سے کرنا چاہتے ہو اس لئے اگر کامیاب ہونا چاہتے ہو تو اپنا راستہ خود چنو کسی کے بنائے ہوئے راستے پر کبھی نہ چلو ۔تیسرا اصول یہ ہے کہ اپنی زندگی کا کنٹرول ہمیشہ اپنے ہاتھ میں رکھنا اورآپ اپنی زندگی کو کنٹرول تبھی کر پائیں گے جب آپ اپنی زندگی کی ذمہ داری خود لیں گے اپنے دکھوں کی اپنی ناکامیوں کی اپنی پریشانیوں کی ذمہ داری جب تک آپ دوسروں پر ڈالتے رہیں گے جب تک آپ اپنی ناکامی کاذمہ دار لوگوں کو ٹھہراتے رہیں گے۔

آپ اپنی زندگی کو کبھی کنٹرول نہیں کر پائیں گے آپ کبھی کامیاب نہیں ہوپائیں گے ۔یہ ایک کڑوی سچائی ہے کہ جب ہم کامیاب ہوتے ہیں تو اپنی وجہ سے ہوتے ہیں ہم اس کی ذمہ داری خود لیتے ہیں اور جب ہماناکام ہوتے ہیں تو لوگوں کی وجہ سے ہوتے ہیں ہم لوگوں کو اس ناکامی کا ذمہ داری ٹھہراتے ہیں ہم لوگوں پر الزام لگاتے ہیں ہم ایکیوزز بناتے ہیں ہمیشہ یاد رکھنا کہ کامیاب لوگ کبھی بھی بہانے نہیں بناتے اور ناہی اپنی ناکامی کا الزام دوسروں پر لگاتے ہیں وہ ہمیشہ یہ سوچتے ہیں اس باقت پر فوکس کرتے ہیں کہ وہ کیا کرسکتے ہیں وہ اپنی چیزوں کو کیسے بہتر کرسکتے ہیں وہ اپنے رول پر اپنی کنٹریبیوشن پر فوکس کرتے ہیں ہمیشہ یاد رکھنا کہ کامیابی کا راستہ مشکل ہوتا ہے سخت اور پتھریلہ ہوتا ہے جیسے آپ کسی اونچی پہاڑی پر چڑھ رہے ہوں لیکن اگر اس اونچائی پر چڑھتے ہوئے آپ کی کمر پر بہانوں کا بوجھ بھی ہے آپ کی کمر بہانوں کے بوجھ سے جھکی ہوئی ہے تو آپ کبھی بھی کامیابی کی سیڑھیاں نہیں چڑھ پائیں گے کامیاب ہونے کے لئے آپ کو وہ بوجھ اتار کر ہی پھینکنا ہوگا ۔جس دن آپ یہ سمجھ گئے کہ آپ ہی اپنی اب تک گذری ہوئی زندگی کے ذمہ دار ہیں اور آپ ہی اپنی آنے والی زندگی کے ذمہ دار ہیں تو وہ لمحہ آپ کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا۔شکریہ

Facebook Comments