جمعہ 19 اپریل 2024

منفرد کیمرا سسٹم والا فون متعارف ہونے کیلئے تیار

اسوس نے اگست 2020 میں اپنے فلیگ شب زین فون 7 اور 7 پرو متعارف کرائے تھے جن میں کیمرا سسٹم پر خاص طور پر توجہ دی گئی تھی۔

درحقیقت اس کمپنی نے زین فون 7 سیریز میں اپنے پرانے فونز میں دیئے گئے فلپ اپ کیمرے کو پہلے سے بہتر بناکر نئی ڈیوائسز کا حصہ بنایا۔

دونوں میں سیلفی کیمرا نہیں تھا بلکہ بیک فلپ کیمرا سسٹم ہی سیلفی لینے میں مدد دیتا۔

یہ بیک فلپ کیمرا سسٹم 3 کیمروں پر مشتمل تھا اور اب یہ کمپنی اپنے نئے فلیگ شپ فون متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

اسوس نے اعلان کیا گیا کہ 12 مئی کو ایک ایونٹ میں نئے فونز متعارف کرائے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک خصوصی ویب سائٹ بھی تیار کی ہے۔


کمپنی کے مطابق اس بار صارفین کو زیادہ بہترین کارکردگی اور کامپیکٹ سائز کی توقع رکھنی چاہیے۔

فون کے بارے میں زیادہ تو علم نہیں مگر اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ اس بار زین فون 8 اور 8 پرو کے ساتھ 8 منی بھی یش کیا جاسکتا ہے۔

اس سیریز میں 8 سے 16 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا۔

ڈیوائسز میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہوگا جبکہ پی ٹی زی کیمرا سسٹم۔

اس بار بھی کیمرا سسٹم منفرد ہوگا یا کم از کم تصویر پر 8 کے ہندسے یہی عندیہ ملتا ہے۔

Facebook Comments