جمعرات 06 مئی 2021

اوپو کا ایک اور 5 جی اسمارٹ فون اے 95 پیش

اوپو نے اپنا ایک نیا 5 جی اسمارٹ فون 95 متعارف کرادیا ہے۔

اس فون میں پراسیسر اور اسکرین اوپو رینو 5 زی جیسے ہی ہیں بس بیک پر ایک کیمرا کم ہے۔

اوپو اے 95 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر دیا گیا ہے۔

اے 95 میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جبکہ ایس ڈی کارڈ سے اسٹوریج کو 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس کی بیٹری 4310 ایم اے ایچ گنجائش کی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سستم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

 دیگر فیچرز میں وائی فائی 802 اور بلیوٹوتھ 5.1 قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو موڈیول کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اے 95 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1999 یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2299 یوآن (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM