جمعہ 29 مارچ 2024

کورونا کی صورتحال اچھی نہیں ، سخت اقدامات کرنا ہوں گے ،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی ( دھرتی نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کورونا کی شرح سات فیصد ہے جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ صورتحال اچھی نہیں ، ہمیں سخت اقدامات کرنا ہوں گے ۔گزشتہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہونے والے فیسلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراءناصر شاہ ، سعید غنی اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی بنادی ، کمیٹی تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر سخت اقدامات اٹھائے گی ۔

سی پیک کوناکام بنانے کیلئے دشمن ممالک دہشت گردی کرکے حالات خراب کرناچاہتے ہیں: میرضیا اللہ لانگو
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی دفاتر کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments