جمعہ 29 مارچ 2024

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ مین کیئے گئے ٹیسوں میں کورونا کی نئی قسم سامنے آ گئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیئے گئے ٹیسٹ میں وائرس کی مزید نئی اقسام سامنے آ گئی ہیں جن میں افریقن اور برازیلین کورونا وائرس کی اقسام شامل ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کردی گئی ہے۔وزارت ہیلتھ سروسز نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کی جو بھی قسم ہو ایس او پیز پر عمل ضروری ہے ، ماسک پہنیں اور گھر سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں ، چالیس سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگوائیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید چار ہزار 696 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 146 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔

Facebook Comments