جمعرات 06 مئی 2021

پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ کی سالگرہ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایسی غلطی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

لاہور (دھرتی نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر یاسر شاہ 34ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ان کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایسی غلطی کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان چھوٹ گیا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہیپی برتھ ڈے یاسر شاہ لکھا گیا لیکن ساتھ ہی تصویر یاسر شاہ کی بجائے بارسلونا کلب کے لیونل میسی کی تصویر شیئر کی گئی ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے دلچسپ کمنٹس کا آغاز کر دیا۔

 ایک صارف جنید احمد نے لکھا کہ یاسر شاہ لیونل میسی جیسے لگتے ہیں لیکن لیونل میسی کہیں سے بھی یاسر شاہ جیسے نہیں لگتے۔

صبا نامی صارف نے لکھا کہ میسی کے روپ میں یاسر شاہ ۔وحید نامی صرف نے لکھا شائد انہیں روزہ لگ رہا تھا۔

ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ اس کے پوسٹ کے بعد متوقع پوسٹ آئے گی کہ ”ہمارے ٹویٹر اکاؤنٹ ایڈمن کی آسامی خالی ہے “۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM