جمعہ 19 اپریل 2024

افطاری کے لئے سب سے بہترین مشروب

موسم گرما کے روزوں میں ٹھنڈی اشیا اور مشروبات کی اشتہا ہوتی ہے، دن بھر کے روزے کے بعد افطار میں ٹھنڈے ٹھار مشروبات سے بہتر کوئی شے نہیں ہوتی۔اسی لیے آج ہم آپ کو املی اور آلو بخارے کا مزیدار شربت بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔اجزا:املی: 125 گرام،آلو بخارہ (خشک): 125 گرام،کاسٹر شوگر: آدھا کپ،کالا نمک: آدھا چائے کا چمچ،برف: حسب ضرورت،تخم ملنگا (اگر ضرورت ہو): 2 کھانے کے چمچ۔ترکیب:سب سے پہلے املی اور آلو بخارے کو الگ الگ ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں۔صبح بیج نکال کر بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔2 کپ پانی میں کاسٹر شوگر کے ساتھ اس مکسچر کو پانچ منٹ پکا کر نکال لیں۔بلینڈر میں برف، مکسچر اور نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد سرو کریں۔اگر ضرورت ہو تو تخم ملنگا بھگو کر اس میں شامل کرلیں۔ماہ رمضان میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے افطاری کے اوقات میں مختلف مشروبات کا جوس بنائیں اور استعمال کرکے فرحت بخش توانائی حاصل کریں‘ماہ رمضان میں مرغن غذا کی بجائے صحت مند غذا اور فرحت بخش مشروبات آپ کے بہترین دوست ہیں

‘ گرمی کے توڑ کیلئے پانچ آسان مشروبات گھر پرباآسانی بنائیں اوربھرپورتوانائی پائیں۔شربت بادام پیاس بھجانے کے ساتھ ساتھ آپ کی غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے‘ اسے بنانا بھی نہایت آسان ہے۔ دودھ میں حسب پسند بھیگے اور چھلے ہوئے بادام ،چٹکی بھرزعفران، سبز الائچی کے دانے اور حسب زائقہ چینی ڈال کر گرائینڈ کرلیں۔ تربوز کا شربت موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے تربوز بہترین پھل ہے۔ کیلے کا شیک جسم کو طاقت دینے کیلئے بہترین ہے۔ ہنی واٹرشیک شہد کو پانی کے ساتھ ملا کر پینا توانائی کے علاوہ جسم کی اضافی چکنائی کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔املی اور آلو بخارے کا شربت ماہ رمضان میں گھر سے باہر نکلنے والے افراد کیلئے جھلستی گرمی کا مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ اس موسم میں جسم میں آسانی سے پانی کی کمی ہوسکتی ہے مگر اس حیرت انگیز مشروب کا صرف ایک گلاس منٹوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔تخم ملنگا صحت کا ایک خزانہ ہونے کی بنا پر طبی فوائد سے بھرپور ہے۔

جسے یہ جلد نکھارے اور بڑھاپا بھگاتا ہے ہاضمے کے لیے مفید ہے ،قلب کو صحتمند رکھے ،ذیابیطس میں مفیداورہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کارآمد ہے ۔اجزاء:پانی : حسب ضرورت،تخم بلنگا : ایک کھانے کا چمچ،گڑ : 250 گرام پسا ہوا،لیمو کا رس : 4 کھانے کے چمچ،برف۔ترکیب:پانی میں تخم بلنگا ڈال کر مکس کریں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے اس میں چھوڑ دیں۔جگ میں گڑ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور گڑ اچھی طرح پگھلا جانے تک اسے الگ رکھ دیں۔بعد میں اس جگ میں تخم ملنگا اور لیمو کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔گلاس میں برف ڈال کر یہ شربت اس میں نکالیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔

Facebook Comments