جمعرات 25 اپریل 2024

چکن باکس پیٹیز بنانے کا طریقہ

اجزاء

 مکھن ایک کھانے کا چمچ

پیاز، کٹی ہوئی آدھی

آٹا دو کھانے کے چمچ

دودھ ایک کپ

مرغی کی یخنی ایک کپ

کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

سفید مرچ ایک چائے کا چمچ

لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

مکس ہربز آدھا چائے کا چمچ

شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی ایک چوتھائی

مرغی کے گوشت کے ریشے دو سو گرام

سویا ساس ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

 سرسوں کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ

آٹا دو کھانے کے چمچ

پانی حسبِ ضرورت

سموسہ پٹی حسبِ ضرورت

موزیلا چیز، کتری ہوئی حسبِ ضرورت

انڈے پھینٹے ہوئے دو عدد

ڈبل روٹی کا چورا حسبِ ضرورت

تیل تلنے کے لئے حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک فرائنگ پین میں مکھن ڈال کر گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور اسے بھون کر برائون کرلیں۔ اب اس میں آٹا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ ڈالیں اور مکس کریں تاکہ اس میں اچھی طرح گاڑھا پن پیدا ہوجائے۔ اب اس میں مرغی کی یخنی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں پسی ہوئی کالی اور سفید مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں لہسن کا پائوڈر اور مکس ہربز ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد اسے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں تاکہ بعد میں کام آئے۔

 اب ایک بڑے پیالے میں مرغی کے ریشے، پہلے سے بنایا ہوا سفید ساس، سویا ساس، پسی ہوئی لال مرچ اور سرسوں کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب ایک چھوٹے پیالے میں آٹے میں پانی ڈال کر لئی بنالیں تاکہ باکس پیٹیز کو بند کرنے کے کام آسکے۔ اب سموسہ پٹی لے کر اس پر آٹے کی لئی لگائیں اس کے اوپر کراس کی شکل میں ایک اور پٹی رکھیں اور اسے پہلے سے بنائے ہوئے آمیزے اور کتری ہوئی موزریلا چیز سے بھر کر چاروں طرف سے بند کردیں۔ اب اسے پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چورے میں لتھیڑ کر اس کی تہہ چڑھالیں۔ اب چکن باکس پیٹیز کو اچھی طرح تیل میں فرائی کرلیں تاکہ وہ گولڈن برائون ہوجائیں۔

Facebook Comments