جمعہ 29 مارچ 2024

کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے عالمی اتحاد ’ کوویکس‘ پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ہے۔کوویکس کے تحت پہلی قسط میں پاکستان کو اسٹرازنیکا کی 12 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 7 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔پاکستان اب تک 25 لاکھ سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگا چکا ہے۔مشیر صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق اگلے ماہ تک پاکستان کی خریدی گئی دو کروڑ کے قریب ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔پاکستان میں مجموعی طور پر 10 کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔اسوقت پاکستان میں 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگنے کا عمل جاری ہے۔

Facebook Comments