جمعرات 06 مئی 2021

وزڈن نے آئی سی سی ورلڈ ٹٰیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم کا اعلان کردیا، کون کونسے کھلاڑی شامل ہیں ؟ آپ بھی جانیں

لندن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک )وزڈن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ،ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا ہے۔

ٹیسٹ چیمپین شپ کے دوران بہترین کارکردگی کےباوجود محمد رضوان اور بابر اعظم بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان میں کپتان ولیم سن، روہت شرما، کورونا رتنے، لبوشین، اسٹیو اسمتھ، بین اسٹوکس، ریشبھ پنٹ، جیمی سن، روی چندر ایشون، پیٹ کمنز اور اسٹیورٹ براڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن کا فائنل بھارت اور نیوزی ہلینڈ کے درمیان 18 جون کو ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ چیمپین شپ میں بھارت نے پہلی اور نیوزی لینڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM