جمعرات 06 مئی 2021

5 مرلہ مکان مالکان کے لئے بری خبر

(دھرتی نیوز)محکمہ ایکسائز نے اے کیٹگری کے علاقے سے وصول کرنے کی بجائے ہرکیٹگری کے ایریاسے 5مرلے کے گھروں سے رینٹل ویلیو کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے، اگلے مالی سال سے عملدرآمد کے لئے تجویز حکومت کو بھجوا دی۔

تفصیلا ت کے مطابق اب چھوٹے گھروں کوایریا کی بجائے رینٹل ویلیوکے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرکے تمام ریٹنگ ایریازکے ریٹس کے ٹیبل ایکسایز کے پاس موجود ہیں۔ ریٹس کے مطابق 5 مرلے کے گھروں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے۔ قبل ازیں صرف اے گیٹگری میں فعال کردہ 5مرلے کے گھرکے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔جن گھروں کے مالکان کوسالانہ 2لاکھ 25ہزار سے زائد امدنی ہوتی ہے ان کے مالکان سے 5فیصد وصولی کی جائے۔محکمہ ایکسائز نے تجویز منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دی۔ٹیکس کے نفاذ کاحتمی فیصلہ گورنمنٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM