جمعرات 25 اپریل 2024

دودھ کی بوتلیں جنگ عظیم دوئم کے بم نکل آئیں

لندن(دھدرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ میں جنگ عظیم دوئم کے 48 گرینڈ (بم) برآمد ہوئے ہیں، جسے اہل خانہ نے دودھ کی بوتلیں سمجھ کر زمین سے نکالا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ہیمشائر میں ایک گھر کے باغیچے سے خطرناک بم برآمد ہوئے ہیں جنہیں دوسری جنگ عظیم میں دیہاتوں کے تحفظ کےلیے استعمال کیا گیا تھا تاہم وہ پھٹ نہیں سکے تھے۔

گھر کے سربراہ جیمز اوسبورن نے گھر کے باغیچے میں کھدائی کروائی تو بوتل نما شے برآمد ہوئی جس میں زرد اور سفید رنگ کا مایہ موجود تھا، مذکورہ شے کو دیکھ کر جیمز سمجھے شاید دودھ کی بوتلیں ہیں۔

ان بوتلوں کو جیمز ایک طرف جمع کرتے رہے کہ اچانک ان بوتلوں میں سے دھواں اٹھنا شروع ہوگیا، جس پر گھر کے مالک نے خوفزدہ ہوکر دور ہٹنے میں عافیت جانی اور پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس بم ڈسپوزل اسکورڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شے دودھ کی بوتلیں نہیں بلکہ ہینڈ گرینڈ (بم) ہیں جنہیں بم ڈسپوزل عملے نے فوری طور پر ناکارہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان گرینڈز کو 1940 میں دیہاتوں کو بچانے کے لیے نازی فورسز کے خلاف استعمال کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ برس دسمبر میں پیش آیا تھا جس میں اہلخانہ نے ان بموں کو گھر میں رکھ لیا تھا، باورچی میں خانے میں بوتل نما بم پھٹ گئے تھے جس کی زد میں آکر ماں اور بیٹی ہلاک ہوگئے تھے۔

Facebook Comments