منگل 23 اپریل 2024

سگریٹ نوشی سے تباہ شدہ پھیپھڑوں کو بچانے کا کامیاب نسخہ

آج ہم آپ کو پھیپھڑوں کی صفائی کے بارے میں بتائیں گے ۔پھیپھڑوں کا کام آکسیجن کو جسم میں پہنچانااور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو باہر نکالنا ہوتاہے۔ اس لیے اس کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے ۔

پھیپھڑوں کی بیماری کابڑا سبب تمبا کو نوشی ہے۔ تمباکونوشی نہ صرف ہمارے پھیپھڑوں کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔بلکہ یہ ہمارے دل کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کےعلاوہ بالوں کی خشکی ، جلدی امراض اور منہ کے کینسر بہت عام ہوگیا ہے۔اگر تمباکونوشی حد سے زیادہ کی جائے تو اسے ٹی بی ، دمہ جیسے امراض بھی پیدا ہونے لگتے ہیں ۔ تمباکو میں نوکو ٹین پایا جاتاہے جوہمارے دماغ پر اثر اندا ز ہوتا ہے۔

ایک بار انسان اگر اس کا عادی ہوجائے ۔ تو اس جان چھڑانی مشکل ہوجاتی ہے۔ ا سکے علاوہ ارد گرد ہوائی آلودگی ، گر دو غبار ، دھواں وغیرہ بھی ہمارے پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ملاوٹ شدہ بازاری کھانے بھی ہمارے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ اس لیے ان سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ آج ہم آپ کو ایک آزمودہ اور اثر دار گھریلو نسخہ بتارہے ہیں۔

جس کے استعمال سے آپ اپنے پھیپھڑوں کو صاف اور شفاف رکھ سکتےہیں اور جسم میں جمع شدہ زہریلے مادوں کو بھی خارج کرنے میں مدد ملے گی۔ نسخے کےلیے ہمیں پودینے کے پتے ، ادرک کاایک چھوٹا ٹکڑا ، ایک چمچ شہد لینی ہوگی۔ ان تینوں چیزوں کو ایک کپ میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو چولہے سے اتار کر فلڑ کرلیں۔

اور اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں۔ یہ نسخہ صبح وشام استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے پھیپھڑوں میں جمی بلغم خارج ہوجائے گی۔ پھیپھڑوں مکمل طور پر صاف ہوجائیں گے۔ یہ نسخہ پھیپھڑوں کو ڈی ٹاکس کرنے کےلیے بہت ہی فائدہ مند ہے۔

اس کو دو ہفتوں تک لگاتار استعمال کریں۔ اس سے بہترین رزلٹ ملیں گے ۔ اس نسخے کے استعمال کے دوران تمباکونوشی کا استعمال کم سےکم کریں۔ اور ساتھ ہی ساتھ گرم اور تلی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔ کھلی اور ہوا دار جگہ کو اہمیت دیں۔

Facebook Comments