جمعرات 06 مئی 2021

صرف ایک کپ اور نزلہ کھانسی ریشہ سب ختم

آج ہم آپ کو ایک ایسے نسخے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو بلغم کی زیادتی کوکنٹرول کرنے کےلیے بے حد مفید ہے اور اثردار نسخوں میں سے ا یک ہے۔ سینے اور پھیپھڑے بلغمی مادوں کے باعث جکڑے ہوئے ہیں ۔

جس سے باربار کھانسی اٹھتی ہو۔ چھینکیں آتی ہوں۔ آنکھوں اور ناک میں سے پانی بہتا ہو۔ بلغم کی کثرت کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو۔ یا بلغمی دمہ کی شکایت ہو۔ تو اس سادے نسخے کے استعمال سے فوری طور پر ان مسائل سے نجات ملنے لگتی ہے۔ انتہائی فوری اثر اور فائدہ مند نسخہ ہے ۔ آپ کو نسخے کے بارے میں بتا دیتے ہیں۔ اس نسخے کے لیے ایک توآ پ کو تلسی کی ضرورت ہوگی

۔تلسی کا پودا پاکستان ہندوستان کے اکثر مقامات پر باآسانی مل جاتا ہے۔ تلسی بے پناہ فوائد کا حامل پودا ہے۔ خا ص طو رپر بلغمی رطوبات کو یہ فنا کرتا ہے۔ اس میں اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈینٹ پراپرٹیز پائی جاتی ہیں۔ اس لیے بلغم کے متعفن ہونے کے باعث اگر چھاتی میں یا گلے میں سوجن ہو یا ورم ہو ،انفلے میشن کاسامنا ہو اس کی وجہ سے بلغم کی زیادتی کےساتھ بخار کی بھی شکایت ہو تو ایسے میں اس کے استعمال سے بہت جلد فائدہ ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ موسمی بخاروں میں اور ملیریا بخار میں تلسی کے پتوں کو اسفند تین اور کالی مرچ کے ہمرا ہ پیس کر پلانے سے فوری آرام مل جاتا ہے ۔ لہذا جو لوگ بلغمی کھانسی ، نزلہ زکام یا بلغمی دمہ جیسے مسائل سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں۔ گلے کو ،سینے کو اور پھیپھڑوں کو نیچرل طریقے سے ڈی ٹاکس کرتے ہیں۔ بلغمی مادوں سے مکمل طور پر پاک صاف رہنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رات کو یہ پانی پی کر سوجانا

تو ایسے لوگوں کو چاہیے کہ بر گ تلسی یعنی تلسی کے پتے پانچ سے چھ گرام مقدار میں لے کر ایک کپ پانی میں جوش دیں۔ ایک یا د و جو ش آجائیں تو چولہے سے اتا رکر فلڑ کرلیں۔ اور حسب ذائقہ چینی یا شہد سے میٹھا کرکےنوش فرمائیں۔ صبح وشام دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔ سات ہی بلغم پیدا کرنے والی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں ۔قبض کی شکایت نہ ہونے دیں ۔ انشاءاللہ! تین چار روز میں ہی ہرقسم کے بلغمی امراض سے نجات مل جائے گی۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM