جمعرات 06 مئی 2021

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پروزیراعظم ہوش کے ناخن لیں،بلاول بھٹو

 (دھرتی نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پروزیراعظم ہوش کے ناخن لیں۔مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 ، سالانہ 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

  دھرتی نیوز کے  مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد ہے جبکہایس پی آئی کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ رمضان میں مختصر افطار کے دسترخوان عمران خان کی نااہلی کی داستان سنا رہے ہیں۔عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔

Facebook Comments