جمعرات 06 مئی 2021

میکسیکو میں میٹرو کا پل گر گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوئے جانیئے

  (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو سٹی میں میٹرو اوور پاس کا جزوی حصہ گرنے سے بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ،حادثے میں 70سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

 انگریزی جریدے دی سن کے مطابق میکسیکن ٹیلیوژن پر چلنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ٹرین ہوا میں لٹک رہی ہے جبکہ اوور پاس نیچے کاروں سے ٹکرا رہا ہے ۔ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایمرجنسی میڈیکل عملہ زخمیوں کی تلاش کر رہاہے اور فائر فائٹرز امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔

میکسیکو سٹی کی میئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ سہارا دینے والا بیم اپنی جگہ چھوڑ گیا جس کے باعث ٹرین گر گئی،میئر کلاڈیا شینبام نے کہا کہ فائر فائٹرز، ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ،ہم جلد ہی مزید معلومات دیں گے ۔

 شہر کی رسک مینجمنٹ ایجنسی اور شہری دفاع کی ایجنسی نے ابتدائی طور پر تین افراد کی ہلاکت اور 70زخمیوں کی اطلاع دی ہے ۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM