جمعرات 06 مئی 2021

بھارتی اداکارہ ’’کنگنا رناوت‘‘ کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل

(دھرتی نیوز) سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مودی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے نتیجے میں معطل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی اداکارہ نے بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگائے جانے پر شدید تنقید کی تھی۔مودی سرکار پر تنقید کرنے والی بے باک اداکارہ کی ٹوئٹس کو مختلف جگہوں سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ اکاؤنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے مودی سرکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جو اکاؤنٹس کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM