جمعرات 06 مئی 2021

مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نےخود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

(دھرتی نیوز )مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے اپنی رائفل سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، فائرنگ کی آواز سن کر جیسے اس کے ساتھی اہلکار کیمپ میں پہنچے تو خودکشی کرنیوالے فوجی کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت پروین کمار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھا ۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں تعینات متعدد بھارتی فوجی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث آئے دن خودکشی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے 2007 سے اب تک 500 سے زائد اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM