جمعہ 29 مارچ 2024

�ملبورن کرکٹ کلب نے شاہد آفریدی کو اہم ترین اعزاز سے نوازدیا،

 (دھرتی نیوز) ملبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی )نے پاکستان کے سٹار بلے باز شاہد خان آفریدی کو تاحیات ممبرشپ سے نوازدیاجسے کرکٹر نے بھی اپنے لیے اعزاز قراردیا۔

 سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ ایم سی سی سے لائف ٹائم ممبرشپ وصول کرنا بڑا اعزاز ہے، عزت افزائی اور اعتراف پر میں دنیا کے سب سے معتبر کرکٹ کلب کا شکرگزار ہوں، میں اس کھیل کی پروموشن میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔


آفریدی کے اس اعلان پر ان کے مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Facebook Comments