ھفتہ 20 اپریل 2024

کورونابھارت میں صورتحال خطرناک، مزید 3 لاکھ 82 ہزار افراد وائرس سے متاثر

(دھرتی نیوز) دنیا بھر کی طرح بھارت میں کورونا سے صورتحال خطرناک ہے، ایک ہی روز 3 لاکھ 82 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے، مزید تین ہزار سات سو چھیاسی ہلاکتیں ہوئیں

۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ بھارت میں گنجان آبادی کورونا کے تیز پھیلا ؤ کا باعث بن رہی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3 ہزار 786 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔ ایک روز میں 3 لاکھ 82 ہزار افراد وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ہریانہ میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے اور آکسیجن پلانٹ ضرورت کے مطابق گیس کی پیداوار کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

بری صورتحال کا معاملہ عدالت میں زیرِ بحث آیا۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے اگر وقت پر سپلائی نہ کی گئی تو بہت سے مریض مر سکتے ہیں۔ دلی میں آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لئے دوسری ریاستوں سے 120 ٹن کے کنٹینرز کی سپلائی ٹرین کی ذریعے کی گئی۔ ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے اور صرف ساڑھے 11 لاکھ افراد کو گذشتہ روز ویکسین لگائی گئی۔ ممبئی میں ڈرائیو ان ویکسین کا بھی اہتمام کیا گیاجہاں بہت سے افراد کو مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے انجکشن لگائے گئے۔دلی میں بڑی تعداد میں لاشیں آنے کی وجہ سے شمشان گھاٹوں پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، لاشیں جلانے والوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بھارت پر سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے، عالمی ادارے نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا یورپ اور امریکا سے بھی کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، بھارت میں گنجان آبادی کورونا کے تیز پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔

Facebook Comments