جمعہ 29 مارچ 2024

پی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا مرحلہ مکمل ،ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

خوشاب(دھرتی نیوز) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔

اس نشست پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے معظم شیر اور پی ٹی آئی کے علی حسنین میدان میں اترے ہیں۔پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال سنبھالنے کیلئے 2 ہزار 880 پولیس اہلکار اور رینجرز کے 600 جوان سیکیورٹی پر مامور کئے گئے تھے۔حلقے میں 229 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے۔ یاد رہے یہ سیٹ ن لیگ کے وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Facebook Comments