منگل 16 اپریل 2024

پاکستان میں اب تک کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے؟ نئے اعداد و شمار سامنے آگئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک 30 لاکھ کے قریب لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے ویکسی نیشن مہم کے 4 مئی 2021 تک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں دو لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ اب تک مجموعی طور پر ملک بھر میں 29 لاکھ 67 ہزار 870 افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔

Facebook Comments