جمعہ 19 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا کے 62 کیسز پر تحقیق، 60 میں کورونا کی کون سی قسم پائی گئی؟ تشویشناک انکشاف

لاہور (دھرتی نیوز) چغتائی لیب کی جانب سے حال ہی میں پاکستان میں پھیلنے والی کورونا کی قسم کے بارے میں تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں کورونا کی برطانوی قسم تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

 چغتائی لیب کی جانب سے کورونا کی تیسری لہر کے دوران یہ پتہ لگانے کیلئے تحقیق کی گئی کہ پاکستان میں کورونا کی کون سی قسم تیسری لہر کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے کورونا کے 62 سیمپل منتخب کیے گئے جن کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے 60 میں وائرس کی برطانوی جبکہ دو میں جنوبی افریقی قسم پائی گئی۔ یعنی پاکستان میں اس وقت کورونا کے 97 فیصد کیسز برطانوی وائرس کے ہیں۔

 یہ تحقیق مارچ کے مہینے کے آخر پر کی گئی تھی جس کے نتائج سائنس جرنل میں شائع ہونے کیلئے جمع کرادیے گئے ہیں۔

Facebook Comments