جمعہ 29 مارچ 2024

8 مئی سے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن، ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام تفصیلات بتادیں

لاہور (دھرتی نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبے بھر میں عیدالفطر کے دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جس کے دوران لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جن پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔ شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔ عوام عید سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Facebook Comments