بدہ 24 اپریل 2024

خوشی ہے الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کافیصلہ کیا، مفتاح اسماعیل

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خوشی ہے این اے 249میں الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کافیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی پہلا قدم ہے امید ہے یہی پرکام ہوجائے گا،اگر ضرورت پڑی توبائیومیٹرک کی طرف جائیں گے۔ خوشاب میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ووٹ ڈالے گئے اور رزلٹ رات ایک بجے تک آگیا جبکہ ین اے249کا نتیجہ صبح4 بجے آیا تھا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی درخواست پر کراچی میں این اے249 کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments