جمعہ 29 مارچ 2024

کورونا سے متاثر والد کو پانی دینے کے لیے ماں بیٹی کو روکتی رہ گئی (ویڈیو)

2

نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے اور آئے روز دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اندھرا پردیش میں کورونا سے متاثر ہونے والے باپ کو پانی پلانے سے روکنے والی ماں کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ریاست آندھرا پردیش میں 50 سالہ شخص کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد اسے گھر میں بھی داخلے کی اجازت نہ دی گئی۔

زمین پر پڑے باپ کو اس کی بیٹی پانی پلانا چاہتی تھی تاہم والدہ اسے بازو سے پکڑ کر روکنے کی کوشش کرتی رہی، بیٹی بھی زور زبردستی کے بعد آخرکار باپ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پانی پینے کے کچھ دیر بعد کورونا سے متاثرہ شخص کی موت ہوجاتی ہے جبکہ اس کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات دو لاکھ 22 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

Facebook Comments