جمعہ 19 اپریل 2024

بھارتی اداکارہ کا قاتلانہ انداز، تصاویر اور ویڈیو وائرل، مداح حیران

(دھرتی نیوز)بھارتی اداکارہ رشمی ڈیسائی ان دنوں انسٹاگرام پر ایک کے بعد ایک اپنی بولڈ تصویریں شیئر کرتی نظر آرہی ہیں ۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے رشمی کا گیٹ اپ پورا بدل چکا ہے ۔

وہ فیشن کے معاملہ میں کافی آگے نکلتی نظر آرہی ہیں ۔ آئے دن انکی گلیمرس تصاویر سوشل میڈیا پر دھمال مچاتی نظر آرہی ہیں ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے رشمی نے فیشن کے معاملہ میں نئی جنگ چھیڑ دی ہے ۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق اس تصویر میں رشمی ڈیسائی پہلے تو ییلو کلر کی جے پوری اسٹائل آوٹ فٹ میں نظر آتی ہیں ، جس میں انہوں نے کراپ ٹاپ کے ساتھ ہی پلازو پہنا ہوا ہے ۔اداکارہ کے کرلی ہیئرس اور یہ دیسی انداز ان کے لک کو ایک دم پرفیکٹ بنا رہا ہے علاوہ ازیں وہ وائلیٹ کلر کے ٹیونک آوٹ فٹ میں نظر بھی اداکارہ کا یہ کول انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے ۔

مداح ویڈیو کو خوب پسند اور کمنٹس کررہے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب رشمی ڈیسائی کی قاتلانہ انداز کی تصاویر سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ پسند کی جارہی ہیں ۔رشمی آئے دن اپنے انسٹاگرام پر اپنی نئی نئی تصویریں شیئر کرتی نظر آرہی ہیں ، اداکارہ رشمی دیسائی کا کافی بولڈ اور پراعتماد انداز مداحوں کو کافی پسند آرہا ہے ۔

Facebook Comments