ھفتہ 20 اپریل 2024

سوتیلے باپ نے 3,4بار زیادتی کی کوشش کی: ایشل فیاض دلخراش واقعہ بتاتے ہوئے رو پڑیں

(دھرتی نیوز)اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیا ہےکہ ان کے سوتیلے باپ نے ان کے ساتھ تین سے چار مرتبہ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق ایشل فیاض نے یہ اعتراف ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا جس میں ان سے بچپن سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ’میری عمر 3 سال تھی جب والد کا انتقال ہو گیا جس کے بعد امی نے دوسری شادی کر لی، تھوڑی سی بڑی ہوئی تو سوتیلے باپ نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور یہ صرف ایک نہیں بلکہ 3 بار ہوا‘۔

Facebook Comments