جمعہ 26 اپریل 2024

وزیر اعظم اور صدر مملکت کا کشمیری رہنما اشرف صحرائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے بھارتی غیر قانونی حراست میں کشمیری رہنما اشرف صحرائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیر اعظم عمران خان نے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے انتقال پر دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط عالمی برادری کے ضمیر پر دھبہ ہے، ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

Facebook Comments