ھفتہ 20 اپریل 2024

پنجاب میں اب تک 16لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں ،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور ( دھرتی نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مزید ویکسی نیشن سینٹر بھی قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ اب تک 16لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔

  دھرتی نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان مین سب سے زیادہ ویکسی نیشن پنجاب میں ہو رہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ، ویکسی نیشن سینٹر پر عملے کی تعداد کو بھی دگنا کیا گیا ہے ۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ 8مئی سے لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ حتمی ہے ، یہ فیصلہ عوام کے حق میں کیا گیا ہے ، آئندہ 20دن کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے انتہائی اہم ہوں گے ۔

Facebook Comments