جمعہ 29 مارچ 2024

خواتین قیدیوں کےلئے بریسٹ کینسر ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے،چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(دھرتی نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود خواتین قیدیوں کے لئے بریسٹ کینسر ٹیسٹ کو جلد یقینی بنایا جائے۔

دھرتی نیوز کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ساہیوال جیل میں قیدیوں کے لئے 45بیڈ کے ہسپتال میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں،اپنے دور میں قیدیوں کا مینیو خود بنایا تھا مگرا ٓج اس کی کوالٹی وہ نہیں رہی ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا گزشتہ دس برسوں میں جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے،جیلوں کے ہسپتالوں میں ایکسر اور سی ٹی سکین کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔

Facebook Comments